بزنس کیمرہ انٹیگریشن

کیمرہ انٹیگریشن

آپ کے کیمرہ سسٹم کو مربوط کرنے سے کمیونٹی کی حفاظت ایک قدم آگے بڑھ جاتی ہے، جس سے آپ کو اپنے سیکیورٹی کیمرے میں کی گئی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد ملتی ہے۔

کیمرہ شیئرنگ نیویارک سٹی فرسٹ رسپانڈینٹ کو آپ کی لوکیشن کے قریب کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں آپ کے کیمرہ فیڈز کو دیکھنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ شرکت مکمل طور پر رضا کارانہ ہے۔ آپ خود منتخب کرتے ہیں کہ آپ فرسٹ رسپانڈینٹ کے ساتھ کون سے کیمروں کو شیئر کرنا چاہتے ہیں، نیز اجازت کی تمام تر سیٹنگز کو کنٹرول کرتے ہیں۔ آپ کی فیڈ شیئر ہونے سے رسپانس ٹائم بہتر ہو سکتا ہے، فرسٹ رسپانڈینٹ کو حالات سے متعلق آگاہی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے، نیز فرسٹ رسپانڈینٹ کی کوششوں اور تحقیقات کو موثر انداز میں فروغ دیا جا سکتا ہے۔

اپنے کیمروں کو شیئر کرنے کے لیے، آپ کو بس ایک چھوٹی سی fususCORE ڈیوائس کی ضرورت ہے جو آپ کے راؤٹر میں لگ جاتی ہے۔ ایک بار اس کے سیٹ اپ ہونے کے بعد، یہ آپ کی طرف سے مجاز شدہ مخصوص سیٹنگز کی بنیاد پر کیمرہ شیئرنگ کو فعال کرتا ہے۔

کیمرے کا انضمام اور انتظام مفت کیا جاتاہے۔


بزنس کیمرہ رجسٹریشن/انٹیگریشن کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا نیو یارک سٹی میں ریئل ٹائم اسٹریمنگ کا آپشن ہوگا؟

Fūsus کے ساتھ پارٹنرشپ میں، مشروط رسائی کے ساتھ FūsusCORE ڈیوائس کے ذریعے ایک ریئل ٹائم آپشن دستیاب ہے۔ کیمرے کے مالکان یہ انتخاب کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں کہ ان کے کیمرے پولیس ڈپارٹمنٹ تک کیسے اور کب قابل رسائی ہیں۔ مثال کے طور پر، نجی کاروبار اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ جب کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو جائے تو اُن کے کیمرے صرف تفتیش کاروں کے لیے قابل رسائی ہوں۔ نجی رہائشیوں اور محلوں کے پاس بھی ایسا کرنے یا مکمل طور پر اس کا انتخاب نہ کرنے کا اختیار ہو سکتا ہے۔ "کور" کہلانے والے کنکشن آلات کے سیٹ اپ کے دوران اور اس کے بعد کیمرہ کا مالک ایسے کیمروں کو منتخب/غیر منتخب کر سکتا ہے جنھیں وہ (1) رضا کارانہ طور پر شیئر کرنے کا انتخاب کرے، (2) فرسٹ رسپانڈینٹ کے ذریعے محلِ وقوع کی حفاظت و آگاہی میں مدد کرنے کیلئے نامزد کردہ علاقوں میں ہوں، اور (3)

ان کا رخ صرف عوامی مقامات کی طرف ہو، جہاں مالک، انکے ملازمین، یا عوامی ارکان کی رازداری کا کوئی قیاس نہ ہو۔ کیا میرے علم میں لائے بغیر میرے کیمروں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے؟

جی نہیں، نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ اور Fūsus پالیسیاں یہ تقاضا کرتی ہیں کہ کسی بھی وجہ سے کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کیمرے کے مالک کی واضح تحریری اجازت لی جانا ضروری ہے۔ کیمرے تک رسائی اور سیٹنگز بھی مکمل طور پر کیمرے کے مالک کے زیر کنٹرول ہوتی ہیں۔

کیا نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت میرے کیمروں تک دور سے رسائی حاصل کے لیے، رسائی کی مریری طے کردہ ترتیبات کو اوور رائیڈ کر سکتا ہے؟

جی نہیں، کیمرہ رجسٹر کرنے سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کو کیمرے کی ویڈیو فیڈ تک کوئی بھی ریموٹ رسائی حاصل نہیں ہوتی۔ کیمرہ رجسٹر کرنے کا مطلب ہے کہ جرم یا سنگین واقعہ کی صورت میں یہ صرف اس علاقے میں موجود کیمروں کے ممکنہ مقامات کے بارے میں NYPD کو مطلع کرتا ہے۔

کیا یہ پروگرام چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے؟

نہیں۔ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی، رجسٹرڈ کیمرہ فیڈز میں انٹیگریٹ نہیں کی گئی۔

کیا FūsusCORE محفوظ ہے؟

ڈیٹا ریسٹ، ٹرانزٹ اور کلاؤڈ میں AES 256 بِٹ انکرپشن کے ساتھ محفوظ ہے۔ FūsusCORE کا TLS 1.3 کے ساتھ ایک محفوظ کنکشن قائم ہوتا ہے جو AW GovCloud کو آؤٹ باؤنڈ ٹریفک کی اجازت دیتا ہے۔ ایک بار جب ڈیٹا FūsusONE CJIS-کمپلائنٹ کلاؤڈ اسٹوریج لوکیشن تک پہنچ جاتا ہے، تو یہ AWS Gov-Cloud سرورز پر ہوسٹ کیا جاتا ہے، اور ڈیٹا پر %99.9999 سے زیادہ بھروسے اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے متعدد، جغرافیائی طور پر الگ الگ اسٹوریج لوکیشنز، یا زونز میں بھرپور طریقے سے اسٹور کیا جاتا ہے۔

کیا FūsusONE محفوظ ہے؟

FūsusONE، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تمام متعلقہ معلومات کو یکجا کرنے کے لیے استعمال کیا جانے والا پلیٹ فارم ہے۔ جو CJIS کے معیارات کے مطابق، فوجداری انصاف کی معلومات تک رسائی، منتقلی اور اشتراک کے لیے سخت ترین حفاظتی معیارات کی تعمیل کرتا ہے۔ تمام ڈیٹا جو FūsusONE کے اندر قابل رسائی ہے ریسٹ میں، ٹرانزٹ میں، اور اس کے کلاؤڈ ہوسٹڈ لوکیشن پر انکرپٹ کیا جاتا ہے۔ ڈیٹا بیسز تک رسائی، سخت نیٹ ورکنگ رولز کے ذریعے محدود ہے۔ CJIS سے متعلقہ سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ میں شامل تمام Fūsus ملازمین پس منظر کی جانچ اور فنگر پرنٹنگ سمیت اسکریننگ کے ایک وسیع عمل سے گزرتے ہیں۔

سٹی آف نیویارک پبلک سیفٹی کمیونٹی الائنس کا لوگو